اگر تم چاہتے ہو کہ جب تمہیں مشکل میں سہارے کی ضرورت ہو یا جب کبھی تم ہار رہے ہوتو کوئی تمہارا حوصلہ بڑھانے کے لئے کھڑا ہو۔ تو جب تمہارے اردگرد کسی کو سہارے کی ضرورت ہوتی اسکی مدد کردو اور اگر کوئی رو دے تو اسے کندھا دے دو اس سے وہ بھی ہمیشہ تمہارا احسان مند رہے گا اور اجر تو ملے گا ہیلیکن تمہیں جب ان سب کی ضرورت ہوگی توتمہارے گمان سے بھی پہلےتمہیں کوئی سہارا مل جائے گااور جب تم کسی کے ساتھ کوئ نیکی کرو،تو اس سے کہو کے وہ اس نیکی کا بدلہ آگے کسی سے نیکی کر کےاتارے۔ یوں آگے جو بھی کوئ نیکی کرے گااس کا اجر تمہیں بھی ملے گااور دنیا میں نیکی پھیلانے کا ثواب الگ۔

0 تبصرے