حضرت انس بن مالک مشہور صحابی ہیں- وه کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بنده نے جب نکاح کیا تو اس نے آدهے دین پر عمل کر لیا- پس اس کو چاہئے کہ وه بقیہ آدهے دین میں اللہ سے ڈرے- (مشکاه المصابیح، الجز الثانی، صفحه 930)
اس حدیث کی روشنی میں جائزه لیجئے تو معلوم هو گا کہ موجوده زمانے کے مسلمان نکاح اور ازدواجی زندگی کے معاملہ میں صرف آدهے دین کی حد تک دین دار ہیں- بقیہ آدهے دین کے معاملہ میں وه خدا سے بے خوفی کی حد تک بے دین بنے هوئے ہیں- ان غیر دینی طریقوں میں سے ایک، قابل نفرت حد تک قبیح چیز وه مسرفانہ رسوم ہیں جو شادی کے موقع پر رواجا ضروری بن گئی ہیں- ان جهوٹی رسموں نے موجوده زمانہ میں بے شمار خاندانوں کو ایک قسم کے سماجی عذاب میں مبتلا کر دیا ہے-
کامیاب ازدواجی زندگی
منقول و ماخوذ

0 تبصرے