معجزے ہوتے ہیں یہ انسانوں کے لیے ہی تو بنائے گئے ہیں۔ ہمارے ارد گرد روز کتنے معجزے ہوتے ہیں اور ہم انہیں دیکھنے سے قاصر ہوتے ہیں, یہ دن اور رات کا آنا، روز سانسوں کا سلسلہ بہال رہنا,چاند کا کبھی آدھا کبھی مکمل ہونا, ان گنت ستاروں کا آسمان پہ اکھٹے ٹمٹمانا, کانوں میں رس گھولتی آذان کا روح کو سکوں سے بھر دینا, پھولوں کا کھلنا, بادلوں کا آنا, بارش کا برسنا, جگنوؤں کا جگمگانا یہ سب معجزے نہیں تو اور کیا ہیں؟
اور جب انسان ان معجزوں کو دیکھنا اور محسوس کرنا شروع کرتا ہے تو اور معجزے ہونے لگتے ہیں جیسے ناممکن کا ممکن ہو جانا, برسوں سے کسی چیز کی کمی کا اچانک پورا ہو جانا, جو مانگی ہی نہیں تھی اس دعا کا قبول ہو جانا, بکھری ہوئی چاہتوں کا لمحوں میں سمٹ جانا اور سب سے بڑھ کر تمام دکھوں کا ہمیں اللہ تک لے جانا، یہی تو معجزے ہیں۔ مگر افسوس,آج کا مومن غافل ہے۔

0 تبصرے