زندگی میں ترتیب پیدا کریں۔ کھانے اور سونے کا وقت طے کریں۔ غیر ضروری خواہشات اور دباؤ سے دور رہیں۔ ایک خاص بات آپکو بتاتی ہوں کہ زندگی میں دینا شروع کریں۔ آپ پیسے دیں, کسی کو وقت دیں, کسی کو مشورہ دے دیں, کسی کو راستہ دے دیں, کسی کو علم دے دیں۔ دیکھیں! دینے کی خصوصیت اللہﷻ کی ہے,جب آپ دینا شروع کر دیتے ہیں تو آپ کی نسبت رحمانﷻ سے جڑ جاتی ہے, پھر آپ کبھی پریشان اور ڈپریشن کا شکار نہیں ہوتے۔ جتنا زیادہ آپ دینے والے بنیں گے, اتنا زیادہ آپ کی زندگی میں خوشیاں آنا شروع ہوجائینگی۔ آپ طے کر لیں کہ ہر دن کسی کو کچھ نہ کچھ دینا ہے۔

0 تبصرے