طارق عزیز دنیائےادب کی ایک نامی گرامی شخصیت جو آج ہم میں نہیں رہے۔

طارق عزیز 28 اپریل 1936ء کو جالندھر بھارت میں پیدا ہوئے۔ 

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960ء کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ان کو پاکستان کا پہلا میزبان ہونے کا اعزاز  بھی حاصل ہے۔ ان کا پروگرام "نیلام گھر" جو بعد میں "طارق عزیز شو" میں تبدیل ہوا۔ اس کا آغاز 1974ء میں پی ٹی وی سے ہوا۔ 
جو کہ چالیس سال سے بھی ذیادہ عرصے نشر ہوا۔ اس کو شائقین نے بہت پسند کیا۔

وہ ایک شاعر اور فنکار بھی تھے۔ ان کی پہلی فلم "انسانیت" 1967ء میں ریلیز ہوئی  اس کے علاوہ سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری اور ہار گیا انسان بھی ان کی مشہور فلمیں ہیں۔

.ان کو 1992ء میں "پرائڈ آف پرفارمنس" ایوارڈ سے نوازا گیا

آج انہوں نے 17 جون 2020ء کو لاہور میں 84 سال کی عمر میں اپنی زندگی کے سفر کا اختتام کیا۔

دیکھتی آنکھوں ۔۔۔۔۔۔ سنتے کانوں
!طارق عزیز کی طرف سے خدا حافظ

!پاکستان زندہ باد



ام مومن