میرا ذاتی تجربہ ہے کہ جس نے درود پاک کو معمول بنا لیا بہت کامیاب رہا ہے میں نے یہ بات بھی نوٹ کی ہے تین مختلف جگہوں پر 2 میجرز ریٹائرڈ ہیں ایک لیفٹینٹ کرنل ریٹائرڈ ہیں جب وہ اپنا لیکچر شروع کرتے ہیں تو بھی درودپاک سے شروع کرتے جب اختتام کرتے ہیں تو بھی درود پاک پر اختتام کرتے ہیں۔
یعنی درود پاک کا انکی زندگیوں کو بدلنے میں کافی کردار ہے۔
جس نے ایک دفعہ درود پاک پڑھا اس پر 10 رحمتیں نازل ہوتی ہیں 10 گناہ معاف ہوتے ہیں 10 درجے بلند ہوتے ہیں۔
یہ وہ واحد عبادت ہے جو ہر حال میں قبول ہوتی ہے باقی تمام عبادات کے قبول ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں۔
درودپاک کو اپنا معمول بنائیں۔۔۔ تمام تر پریشانیاں بھول جائیں۔۔۔ انشااللہ کہیں ناکامی نہیں ہوگی۔
چھوٹے سے چھوٹا درود پاک پڑھ لیں لیکن اسکو اپنا معمول ضرور بنائیں۔ (صلی اللہ علیہ وسلم) یہ بھی درود پاک ہے۔ اس کے علاوہ جو چاہیں پڑھ لیں۔
(کم از کم 100 مرتبہ روزانہ) صرف 5 سے 8 منٹ لگیں گے۔
یہ مقدار شروع کرنے کے لیے ہے وقت کے ساتھ انشااللہ خود بڑھاتے جائیں گے آپ۔
کچھ ہی دنوں میں آپ خود تبدیلی محسوس کریں گے اور دعائیں دیں گے انشااللہ۔
1 تبصرے
Jazakallah
جواب دیںحذف کریں