👈 *شخصیت_کو_نکھارنے_والی_چیزیں* 👉
تین چیزیں آپکی شخصیت کو لوگوں میں آئیڈیل اور ممتاز بناسکتی ہیں ۔
کسی کے ساتھ بھلائی کریں ، تو اسے بھول جائیں ، موقع بموقع احسان جتلانا مخاطب کے دل میں آپکے لیے نفرت کا بیج بو دیتا ہے اور اسے آپ سے دور کردیتا ہے ۔
کوئی آپ پر احسان کرے تو فورا اس کا شکریہ ادا کریں ، خواہ وہ آپ سے عمر/مرتبے/تجربے میں کمتر ہی کیوں نہ ہو
حتی کہ اپنی زوجہ ، اولاد بلکہ ملازم اور شاگرد کا بھی شکریہ ادا کیجئے ۔
اگر آپ سے کوئی غلطی ہوجاۓ ... آنے میں تاخیر ہوجاۓ ، کوئی چیز ٹوٹ جاۓ ، دھکا/ٹھوکر لگ جاۓ ، کسی کا سونپا ہوا کوئی کام بھول جائیں ، قرض کی ادائیگی میں تاخیر ہوجاۓ الی غیر ذالک تو معافی مانگنے میں دیر مت کیجیے ۔
معافی مانگنے والا رشتوں کو نبھاتا ، اپنے وسیع الظرف ہونے کاثبوت دیتا ، خوب صورت فکروخیال کا مالک اور معاملہ فہم ہوتا ہے ، نیز معافی مانگنے سے عزت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوتا ہے ۔
*نوٹ:*
اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے۔
انشاءاللہ
پوسٹ پر کومینٹ کرکے اپنی رائے کا اظہار کریں شکریہ۔
0 تبصرے