*بچوں کا سوکھا پن اور جسمانی کمزوری*

٭ بچے کو کیلے کھلائیں آلو ابال کر دیں ۔

----------------------------------------

✨ *بچوں کو دست لگنا*✨

دست یا اسہال کی صورت میں سونٹھ اور سونف کو ہم وزن لے کر سفوف بنا لیں اور ایک کپ پانی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے اتار کر چھان لیں اور ٹھنڈا کر کے کسی صاف بوتل میں رکھ لیں ایک چائے کا چمچ بچے کو پلانے سے دست رک جائیں گے۔

----------------------------------------

✨ *دانت دیر سے نکلنا*✨

٭اگر بچوں کے دانت دیر سے نکل رہے ہوں تو انہیں ٹماٹر کا رس پلائیں دانت جلدی نکل آئیں گے۔

----------------------------------------

✨ *بچوں کو قبض کی شکایت*✨

چھوٹے بچوں کو اگر قبض کی شکایت ہو جائے تو انہیں ایک چائے کا چمچ انگور کا رس پلائیں قبض دور ہو جائے گی۔

----------------------------------------

✨ *پیٹ کے کیڑے*✨

بچے کی مقعد پر ہینگ کو پانی میں گھول کر روئی کے ساتھ لگائیں ۔

----------------------------------------

✨ *بچے کا پیٹ پھولنا*✨

٭اگر بچے کا پیٹ پھول رہا ہو تو رات کو تھوڑی سی سونف لیکر اسے پانی میں بھگو دیں صبح پانی کو نتھار لیں اور اس پانی کی ایک چمچ بچے کو دودھ میں ملا کردیں۔

----------------------------------------

✨ *بچوں کا نزلہ و زکام*✨

٭اگر بچوں کو نزلہ و زکام کی شکایت ہو جائے تو انہیں دو چھوہارے یا دو کھجوریں دودھ میں ملا کر ابال لیں اور دودھ بچے کو پلا دیں ۔اینٹی بائیوٹک بچے کو نہ دیں.... *ایک سال کے زائد بچے کے لئے*

٭ ادرک کا رس اور شہد کو ملا کر بچے کو چٹائیں ۔

----------------------------------------

✨ *بچے کا مٹی کھانا*✨

٭اکثر بچے مٹی کھانا شروع کر دیتے ہیں ایسے بچوں کو کیلے اور شہد کو ملا کر کھلائیں وہ مٹی کھانا چھوڑ دیں گے۔

----------------------------------------

✨ *بچے کا منہ سے دودھ الٹنا*✨

٭ اگر بچہ دودھ پینے کے بعد دودھ باہر نکال دے تو اسے ادرک کے رس میں شہد ملا کر چٹا دیں ۔

----------------------------------------

✨ *چھوٹے بچوں کی کھانسی*✨

٭کھانسی کی صورت میں بچے کو انڈے کی زردی میں شہد ملا کر چٹائیں۔

٭چھوٹی الائچی پیس کر بھی بچے کو اس کا سفوف بنا کر دیں۔

٭ادرک کے رس میں شہد ملا کر بچے کو چٹانے سے کھانسی کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔