💕کتابوں میں پڑھا تھا محبت کبھی لوٹ کر نہیں آتی کیونکہ وہ کبھی چھوڑ کر نہیں جاتی
تو میں مان لوں تم نے لوٹ کر نہیں آنا
تمہیں تو محبت تھی ہی نہیں
میں یہ بھی نہیں کہتی صرف وقت گزاری تھی کیونکہ تمہاری شدتوں کے گواہ میرے علاوہ تمہاری چھوڑی ہوئی کچھ نشانیاں بھی ہیں
شاید وہ ایک وقتی جذبہ تھا
اٹریکشن اور مجھے جاننے کا تجسس
کہ میں سب سے الگ کیوں ہوں
میں عام لڑکیوں جیسی سادہ اور محبت کہ نام پہ پگھلنے والی کیوں نہیں
اس تجسس نے تمہیں مجھے پسند کرنے پہ مجبور کیا___
اور جب مجھے تم سے محبت ہو گئی تو
میری کشش تمہاری نظر میں خاک بھی نہ رہی
نہیں میں اس بار بھی تمہیں الزام نہیں دیتی
محبت تو میں نے کی ہے سزا بھی مجھے ملنی ہے
تمہیں تو لوٹ کہ ہی نہیں آنا
یہ بات میں خود کو سمجھا پاؤں___
اپنے دل کو یقین دلا پاؤں تو تمہارے انتظار سے نکل آؤں گی
پر مجھے کیوں لگتا ہے کسی مہرباں لمحے میں محبت لوٹ آۓ گی____
0 تبصرے